ڈوگن _ فلم جوکر بدصورتی کیلۓ ایک ندامت ہے۔

05.11.2019

مرد اور عورت مل کر انسان کو جنم دیتے ہیں۔ ایک عورت، مرد کے بغیر عفریت کوجنم دیتی ہے۔ ارسطو کے مطابق یہ وہ بیج ہے جو بچے کو عیدوز (Eidos سماجی و معاشی ذہانت کے کردار) سے متعارف کراتا ہے جبکہ اصول زچگی کے مطابق کمزور بیج اور مظبوط معاملہ نسل عفریت ہے۔

جب بات والدین کی ہو تو یہی سچ ہے کیونکہ ایک بچے کے لیے ماں اور باپ دونوں ضروری ہیں۔ باپ بچے کو مقصدیت فراہم کرتا ہے جبکہ ماں بچے کی مادی اور اخلاقی پرورش کرتی ہے۔ اگر کسی خاندان پر مادی پہلو غالب ہے تو بچے کو خداداد والدین کو دیا جانا چاہیے۔  بچے کو ماں اور باپ دونوں فراہم کیے جانے چاہیے۔ باپ تمام معاملات میں پہلے آتا ہے۔

"فلم جوکر بدصورتی کے لیے عذرخواہی (ندامت) ہے۔ رنگین انقلاب لانے کے لیے اسے سوروس اور اوپن سوسائٹی فاونڈیشن کی جانب سے اسے سپانسر کیا گیا ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ ایک تنزلی والابچہ تنہا پاگل ماں کے ساتھ گولیاں کھا کر پروان چڑھتا ہے جو ایک انحطاط کی علامت ہے."

یہ ایک بھدی فلم, بھدا کردار, اور جو اس کی تعریف کر رہے ہیں وہ بھی بد نما ہیں۔ اس کو دیکھتے ہوے یہ معلوم ہوتا ہے جیسے آپ ہیلری کلنٹن کے شکنجے میں پھنس گے ہوں۔ یہ مکمل طور پر انسانیت کی تباہی ہے اور مقصد انسانیت سے ہٹانے کے لیے ایک دھوکا ہے۔ جوکر اتنا کمزور ہے کہ اسے انسان نہیں کہا جا سکتا یہ ایک پاگل پن کا خاکہ ہے۔

ترجمہ: طیب بلوچ