پاکستان کے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع

Monday, 19 August, 2019 - 15:25

حکومت پاکستان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کردی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان کے آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور امن کے لیے جاری تسلسل کے باعث کی گئی ہے۔ پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت نومبر کو ختم ہورہی تھی تاہم وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اب ان کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کردی گئی ہے۔

خبریں

10.06.2019 - 16:07
پاکستان کی سیاست کے مرکزی کردار اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ہائی کورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعد خود کو احتساب کرنے والے ادارے نیب کے حوالے کردیا۔ آصف علی زرداری کو بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا ہے۔