روس کی عوام کو قومی دن پر مبارکباد

Wednesday, 12 June, 2019 - 17:29

پاکستان میں روس کے سفیر نے قومی دن کے موقع پر اپنی روسی عوام کو مبارکباد دی ہے۔ بارہ جون روس کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے اس دن روس میں عام تعطیل ہوتی ہے اور اس دن کو روسی عوام جوش و خروش سے مناتی ہے۔ پورے روس میں آتش بازی ، فوجی پریڈ، وطن سے عقیدت کے لیے قومی ترانہ و ملی نغمے اور حب الوطنی کے گانے گائے جاتے ہیں۔ یہ دن بارہ جون 1992 سے مسلسل منایا جارہا ہے اس دن کو ماننے کا مقصد وفاق روس کی خود مختاری کا عزم ہے۔

پاکستان میں روس کے سفیر Danila Viktorovich Ganich نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے روسی عوام کو اس قومی دن کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ1990 میں اس دن سویت یونین کی پارلیمنٹ نے وفاق روس کی خود مختاری کا اعلان کیا تھا اور اسی نسبت سے ہم اسے قومی دن کے طور پر مناتے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ روس کی عوام کی خوشحالی کے لیے دعا گو ہیں۔

انہوں نے پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان سے خصوصی لگاؤ رکھتے ہیں اور دونوں ممالک کو قریب تر لانے اور باہمی دوستانہ تعلقات کے فروغ کے لیےہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ پاکستان میں دو ماہ قبل اپریل کو نئے تعینات والے روس کے سفیر Danila Viktorovich Ganich پاکستان میں روسی سفارتخانے میں فرسٹ پولیٹکل سکیرٹری کے خدمات بھی سرانجام دے چکے ہیں۔

انہیں پاکستان کی ثقافت اور تہذیب سے خصوصی آشنائی اور لگاؤ ہے ان کے سفارت کاری کے کیرئیر کا آغاز ہی پاکستان سے ہوا۔ روس کی وزارت خارجہ میں پریس اتاشی بھرتی ہوکر وہ سب سے پہلے پاکستان میں ہی تعینات ہوۓ اور پھر یہاں وہ بطور فرسٹ پولیٹکل سیکرٹری کے فرائض بھی سر انجام دیئے۔ صدر روس ولادیمیر پوتین نے انہیں ایگزیکٹو آرڈر نمبر 156 کے زریعے 11 اپریل 2019 کو پاکستان کا سفیر تعنیات کیا۔

پاکستان میں زیادہ عرصہ گزارنے کی وجہ سے انہیں پاکستان سے خصوصی لگاؤ ہے وہ دونوں ممالک کو قریب لانے کےلیے سرگرم ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کا واحد مقصد روس اور پاکستان کی دوستی کو فروغ دیناہے۔

خبریں

10.06.2019 - 16:07
پاکستان کی سیاست کے مرکزی کردار اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ہائی کورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعد خود کو احتساب کرنے والے ادارے نیب کے حوالے کردیا۔ آصف علی زرداری کو بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا ہے۔
04.06.2019 - 21:57
25.05.2019 - 03:11
کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا