روس کی زمینی فوج کے سربراہ کا دورہ پاکستان

Wednesday, 3 July, 2019 - 22:27

روس کی زمینی فوج کے کمانڈر انچیف نے دو جولائی کو پاکستانی فوج کے ہیڈ کوارٹر جی ایچ کیو میں پاکستانی فوج کے سربراہ سے ملاقات کی۔ روسی کی زمینی فوج کے سربراہ اولگ سالیکو نے پاکستان فوج کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا۔

پاکستان کے فوجی ہیڈکوارٹر میں ان کے میزبان جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔ جبکہ روسی فوجی سربراہ نے پاکستانی فوج کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو سراہتے ہوۓ یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔

ملاقات کے دوران دونوں فوجی سربراہان نے علاقائی امن اور سلامتی کے لیے مشترکہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ انسداد دہشتگری کے لیے خصوصی رابطوں پر توجہ دی جاۓ گی جبکہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دوطرفہ اور عالمی اداروں میں بھی مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر بھی غور کیا جاۓ گا۔

خبریں

10.06.2019 - 16:07
پاکستان کی سیاست کے مرکزی کردار اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ہائی کورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعد خود کو احتساب کرنے والے ادارے نیب کے حوالے کردیا۔ آصف علی زرداری کو بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا ہے۔